ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چارہ گھوٹالہ معاملے پر لالو یادو کوساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی

چارہ گھوٹالہ معاملے پر لالو یادو کوساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی

Sun, 07 Jan 2018 01:52:50    S.O. News Service

رانچی ،06؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) چارہ گھوٹالے سے منسلک رانچی کی عدات میں لالوپرسادیادو۔آر رانا، جگدیش شرما اور تین سینئر سابق آئی اے ایس افسران سمیت16افرادکے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔بتا دیں کہ لالو کو ساڑھے تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ساتھ ہی 5لاکھ روپے کاجرمانہ بھی عائدکیاگیاہے۔عدالت نے کہاہے کہ لالوپرسادکوبیل نہیں دی جائے گی۔آپ کو بتا دیں کہ یہ معاملہ89لاکھ،27ہزار روپے کی غیر قانونی طورپر نکالنے کا ہے۔جس کی سماعت مکمل ہو چکی تھی اور جج نے فیصلہ محفوظ رکھاتھا اور اسے کورٹ نے ہفتہ دوپہر کوسنانے کافیصلہ لیاتھا۔حالانکہ اس معاملے میں لالو پرساد یادو کو 23 دسمبر کو ہی مجرم قرار دیا گیاتھا۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں اس معاملے کی سماعت جج شیو پال سنگھ کر رہے ہیں ۔اس معاملے میں کل 38 لوگ ملزم تھے جن کے خلاف سی بی آئی نے 27 اکتوبر 1997 کو مقدمہ دائر کیا تھا اورتقریباً 21سال بعد اس معاملے میں آج سزا کا اعلان ہوا ہے۔وہیں ہفتہ دوپہر 2 بجے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج شو پال سنگھ کورٹ روم پہنچے۔جبکہ لالو سمیت تمام 16 قصورواروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل کیا گیا۔


Share: